قاری خلیل الرحمن جاوید نے جمعہ کا خطبہ منظور کالونی میں دیا
کراچی (سٹی نیوز)امہات المومنین کی سردار حضرت عائشہ ؓ نے اپنارخ انور آسمان کی طرف کیا ہوا تھا اسی اثناء میں اماں عائشہ ؓ کے تاجدار، تاجدارِ نبوت ﷺ تشریف لائے تو انہوں نے رسولِ مکرم ﷺ سے استفسار کیا اور پوچھا دنیا میں کوئی شخص ہے جس کی نیکیاںستاروں سے بھی زیادہ ہوں ۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا جی عائشہ ؓ ایسا شخص موجود ہے ۔ فوراً پوچھا وہ کون ہے ۔ امامِ کائناتﷺ نے کہا وہ عمربن خطاب ؓ ہیں انہوں نے اپنے بابا کے بارے میں سوال کیا تو حضرت محمد ﷺ نے دلوں کو چونکا دینے والا جواب دیا اور کہا کہ عمرفاروقؓ کی پوری زندگی کی نیکیاں ستاروں کی مانند ہیں لیکن سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کی ایک رات کی نیکیاں عمر فاروقؓ سے زیادہ ہیں ۔