سانحہ ہیلی کاپٹر ‘پاکستان کے سپوت و طن پر قربان ہوگئے‘عبدالرحمن سلفی
کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی، مولانا حافظ محمد انس مدنی، حافظ مفتی صہیب شاہد دہلوی ،مولا نا عبدالوکیل ناصر، حافظ فیصل حسان سلفی ، حافظ عبدالسلام سلفی ، قاضی عبدالسمیع نے اپنے مشتر کہ بیان میں کورکمانڈر جنرل سرفراز علی ، میجر جنرل امجد حنیف ستی ، برگیڈ ئیرمحمد خالد ، میجرسعیداحمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدیر فیض کی المناک حادثاتی اموات کوحقیقی شہادت کا درجہ دیتے ہوئے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے لیکن عسکری قیادت کے 6( چھ) ہیرے جوانوں نے خودکو متاثرین بلوچستان کے لیے اپنی ابدی زندگی کے لیے تراش کر جام شہادت حاصل کی یہ ان کی زندگی کے وہ لمحات تھے جنہیں وہ ر و زمحشر بھی اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے۔مولا ناسلفی نے نہایت بھرائی ہوئی آواز میں ان سب شہیدوں کے لئے دعائے مغفرت کروائی اور تمام مساجد کے ائمہ کرام اور خطباء کو حکم صادرفرمایا کہ وہ ہر نماز کے بعد سب شہیدوں اور مرحومین کے لیے رقت آمیز اجتمائی دعائے مغفرت کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ،لندن ،کینیڈا، برطانیہ اور ملک کے لاکھوں انسان اپنے اپنے آبائی مما لک میں جا کر اپنے پیاروں سے مل لیا کرتے ہیں لیکن ہم سے اور اپنے پیاروں سے بچھڑنے والے شہدائ، مشائخ ،علماء اور لاکھوں نفوس قدسیہ جو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں وہ اب یہاں نہیں روز ابد(روزمحشر ) والے دن مل سکیں گے۔ مولانا سلفی نے شہداء کے ورثا ء اور لواحقین کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطافرمائے اور انکے پیاروں کی بشری الغرشوں کو معاف فرماتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین