عمران سب سے بڑا چور ثا نت ، نو جوان پیپلز پار ٹی پر ا عتماد کر دیں
کراچی (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما رزاق باجوہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر سعید غنی اور پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے رزاق باجوہ کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رزاق باجوہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ ان کے آنے سے پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی کے نوجوان پیپلزپارٹی پر اعتماد نہیں کریں گے شہر کی صورتحال کو بہتر کرنے میں مشکلات رہیں گی۔ انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سب سے بڑا چور قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سالوں سے دوسری پارٹیوں پر جھوٹے الزامات لگا رہے تھے آج چور وہ خود ثابت ہوگئے رزاق باجوہ نے پیپلزپارٹی کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بھرپور توانائیاں صرف کر کے کراچی کو خوبصورت بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر قاضی بشیر اوکے امان اللہ مسعود ذلفقار قائمخانی شہزاد نا تھا ودیگر پیپلز پارٹی رہنماؤںکی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔