عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو سپورٹ کرے، پی پی رہنما

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) این اے 157 کے ضمنی انتخابات ،مسیحی برادری نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارسید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیاہے، یہ اعلان مسیحی برادری کے سربراہ خاور گل،پرویز مسیح،پیٹریس مسیح،عرفان مسیح نے اپنے ساتھیوں سمیت گزشتہ روز سینئرنائب صدرجنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،ایم این اے نوید عامر جیوا کی موجودگی میںکیا،اس حوالے سے چک نمبر13ایم آرمیں تقریب ہوئی،۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدرخواجہ رضوان عالم اور ایم این اے نوید عامر جیوا نے کہا کہ وہ شکر گزار ہوں کہ چک نمبر13ایم آر کی مسیحی برادری نے سید علی موسی گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا،گیلانی خاندان نے ملتان کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب بھی ضمنی الیکشن جیت کر ملتان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو سپورٹ کرے۔