جہانیاں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے، ایاز نیازی

ٹھٹھہ صادق آباد، جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نواب ایاز خان نیازی اور چوہدری خالد جاوید آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانیاں کی عوام سے پرانے سیاست دانوں نے جھوٹے وعدوں کی سیاست کی اور لولی پاپ دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور اقتدار کے مزے لوٹے ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور وزیراعلی پنجاب کا مشیر مقرر ہونے کہ بعد جہانیاں کی تعمیر وترقی میں اضافہ ہو گا بہت جلد جہانیاں کے ٹوٹ پھوٹ کے شکار روڈ بنائے جائیں گے اور پل 14 تا پل 32 روڈ میری سب سے اولین ترجیحات میں شامل ہے اور جہانیاں کی عوام کو جہانیاں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے وعدوں کی سیاست کرنے والوں کی سیاست زمین بوس ہو گئی ہے 15،وزیر اعلی پنجاب کا جہانیاں سے نوابزادہ ایاز خان نیازی کو مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر حلقہ جہانیاں کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔