ڈیرہ اورراجن پور میں 265 مواضعات متاثر ہوئے:کمشنر
ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں سیلاب زدگان کی بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔کمشنر محمد عثمان انور نے بتایا کہ دونوں اضلاع میں 21 فلڈ ریلیف کیمپس قائم جبکہ سیلاب زدگان میں ابتک 10112 خشک راشن اور 8835 خیمے تقسیم کردئیے گئے ہیں۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ دونوں اضلاع میں سیلاب کے نقصانات کا سروے جلد شروع کرادیا جائے گانہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں اضلاع کے 265 مواضعات متاثر ہوئے۔10833 گھر کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا۔545090 ایکٹر رقبہ زیر آب آیا اور 194721ایکڑ فصلیںمتاثر ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ دونوں اضلاع میں 132181 افراد رود کوہیوں کے سیلاب سے متاثر ہوئے۔