ملزم کی گھر گھس کر معذور لڑکی سے زیادتی ،مقدمہ درج
دوکوٹہ (نامہ نگار)ملزم کی گھر گھس کر معذور لڑکی سے زیادتی ،مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 195 ڈبلیو بی کے رہائشی صفیہ بی بی زوجہ محمد مشتاق قوم آرائیں نے پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کو بتایا کہ ہماری عدم موجودگی میں 16سالہ ٹانگوں سے معذور بچی (ث ) سے محلے کے اوباش 25 سالہ محمد کاشف ولد منشاء گھر گھس کر زیادتی کر کے فرار ہوگیا ۔اطلاع پر ایس ایچ او ٹبہ سلطانپور نے موقع پر پہنچ کر بچی کو تحویل میں لے کر میڈیکل کے لئے ہسپتال بھجوا دیا جبکہ مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کے ساتھ مزید پولیس کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔