وزیراعظم شہباز شریف رحیم یار خان ائیر پورٹ سے خصوصی طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوئے
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) وزیر اعظم شہباز شریف کی روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے بعد اسلام آباد جانے کے لئے گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کے ہمراہ ہیلی کاپٹر پر شیخ زید ایئر پورٹ آمد۔ایئر پورٹ آمد کے موقع پر ڈی سی رحیم یار خان سید موسی رضا اور ڈی پی او اختر فاروق نے وزیر اعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔ بعد میں وزیر اعظم شہباز شریف ایک خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے جبکہ بعد میں گورنر پنجاب سڑک کے راستے بہاولپور روانہ ہو گئے مزید معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد روانگی کے بعد ن لیگی ایم پی اے چوہدری محمد محمد شفیق نے ایئر پورٹ پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی شیخ زید ایئر پورٹ آمد کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔