بجلی بچائو مہم کے تحت مارکیٹیں بند ،نئی پنجاب حکومت آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کرے :تاجر
ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر) بجلی بچاو مہم کے سلسلے میں میں جمعہ کو مارکیٹیں اور بازار بند رہے تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی بچاؤ مہم کے سلسلے میں رات 9 بجے تمام مارکیٹیں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جمعہ کو مکمل چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا حکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر ٹبہ سلطان پور میں تمام مارکیٹیں بند رہی ۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی حکومت آنے کے بعد حکومت کی جانب سے دوکانداروں کو نئی حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا جائے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل کا معلوم ہو سکے۔