عدالت عالیہ کا حکم معطل، مقدمہ کی تفتیش مکمل کرکے جلد چالان بھجوانے کا حکم
ملتا ن ( سپیشل رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صفدر سلیم شاہد نے تفتیش روکنے کے عدالت عالیہ کے حکم مجریہ چار جولائی 2022 کو معطل کرتے ہوئے جلد از جلد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں بھجوانے کا حکم دیا۔مدعی کے وکیل سید اطہر حسن بخاری نے موقف اختیار کیا کہ محمد جمیل وغیرہ نے تھانہ کسووال کے علاقہ میں مدعی محمدسلیم شاہد کو کولہے پر فائیر مار کر شدید زخمی کردیا۔تفتیشی نے بھاری رشوت لیکر ملزمان کو بے گناہ کردیا۔چنانچہ تبدیلی تفتیش کی درخواست دی گئی۔جو منظور کرلی گئی۔اس کے خلاف ملزمان ہائی کورٹ سے رجوع کرکے تفتیش رکوادی۔