سی پی او ،ایم ایس نشتر کو پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے ملزم کو ہسپتال داخل کرانے کا حکم
ملتا ن ( سپیشل رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس صفدر سلیم شاہد نے محمد افضل کی رٹ درخواست پر سی پی او ملتان،ایم ایس نشتر ہسپتال اور ایس ایچ او شمعون جوئیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ پولیس مقابلہ کے زخمی محمد اعظم کو علاجکیلئے ہسپتال میں داخل کرایا جائے اور اس کا طبی معائنہ کرایاجائے۔اسے ماورائے عدالت پولیس مقابلے میں قتل کرنے سے گریز کیا جائے۔قبل ازیں پیٹیشنر کے وکیل اطہر شاہ بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہ پولیس نے محمد اعظم کو شدید زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال سے زبردستی ڈسچارج کرایا۔اور اسکے بھائی محمد نعیم کو بے گناہ قتل کردیا اور اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس گرفتار کرلیا۔