میپکو ٹیموںکے آپریشن، 31صارفین بجلی چوری میں ملوث
ملتان (سماجی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 31صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 30ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر 6 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ملتان میں 2 بجلی چوروں کو 35200 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 9 بجلی چوروں کو124263روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں 3بجلی چوروں کو98932روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں دوصارفین کو 50800روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 2 صارفین کو38500 روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 5 صارفین کو133000 روپے جرمانہ عائداورمظفرگڑھ سرکل میں 8بجلی چوروں کو 155000 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔