محکمہ خوراک کی کارروائی،22 ٹن گندم قبضہ میں لے لی
ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹر) محکمہ فوڈ کی ترمن چیک پوسٹ پر کاروائی پنجاب سے سرحد جانیوالی 22 ٹن گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تفصیل کے مطابق اسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے پولیس تھانہ وہوا ترمن چیک پوسٹ پر ہمراہ ملازمین ترمن چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ ٹرک گندم سے لوڈ آیا جس کو ڈرائیور اعجاز احمد چلا رہا تھا جس میں تقریبا 22 ٹن گندم لوڈ ہے جب ڈرائیور مذکورہ سے فوڈ گرین لائسنس طلب کیا گیا تو پیش نہ کر سکتا محکمہ خوراک نے گندم قبضہ میں لے لی۔