جشن آزادی ‘اتھلیٹکس فیڈریشن نے مقابلوں کی منصوبہ بندی تیار کر لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے ملک بھر میں 14 اگست کو جشن آزادی موقع پر شان و شوکت سے اتھلیٹکس کے نمائشی مقابلے منعقد کروانے کی منصوبہ بندی تیار کر لی۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن ہر سال جشن آزادی کے موقع پر اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کےلئے مرد اور خواتین کے نمائشی مقابلے منعقد کروانے کا اعلان کرتی ہے، یہ مقابلے 14اگست کو ملک بھر میں منعقد کیا جاتے ہیں۔