شان مسعود لندن چلے گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر مایوس شان مسعود لندن چلے گئے۔ ڈربی شائر کاﺅنٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود واپس انگلینڈ پہنچ رہے ہیں اور لنکا شائر کےخلاف میچ سے سلیکشن کےلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔