بین الاقوامی ٹیکنالوجی تربیت کیلئے افسروآفیشلزچائنا جائینگے:ظفر زمان رانجھا
لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ریلویز ظفر زمان رانجھا نے کہا ہے کہ چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے سے کوچیں خود بنا سکیں گے۔ اسی لیے افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو بین الاقوامی تربیت کیلئے چائنا بھیجا جا رہا ہے۔ معاہدے کے مطابق دورے کیلئے ضروری اخراجات بشمول ہوائی جہاز کا کرایہ، بورڈنگ، داخلی سفر، قرنطینہ مدت اور بیرون ملک ہنگامی طبی امداد وغیرہ پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی برداشت کرے گی۔ پاکستان ریلوے کے افسران کی تربیت کا پاکستان ریلویز کے ریونیو بجٹ پر کوئی مالی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ تمام اخراجات معاہدے میں شامل ہیں۔ چیئرمین ریلوے نے کہا کہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے سے مستقبل میں ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا۔