تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ قانون لا رہے ہیں: اسحاق ڈار
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں۔ تاحیات نااہلی آئین میں نہیں ہے۔ نوازشریف کو غلط نااہل کیا گیا۔ اس قانون کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ قانون سازی کیلئے کام ہو سکتا ہے۔ قانون سازی کے ذریعے تاحیات نااہلی ختم کریں گے۔ پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو چکی ہے۔ تحریک انصاف پر پابندی لگنی چاہئے۔ عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف پر پابندی کی تلوار لکٹنی شروع ہو گئی ہے۔ عمران خان نے چیریٹی کے نام پر رقم لی اور سیاسی مقصد کیلئے استعمال کی۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پارٹی ممبر شپ سے مستعفی ہو جائیں تو ان پر قدغن نہیں لگے گی۔ ان حالات میں تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہو گا۔ پابندی تحریک انصاف پر لگے گی۔ عمران خان پر نااہلی کا کیس چلے گا۔ تاحیات نااہلی کے تین افراد شکار ہوئے ہیں، چوتھے عمران خان ہو سکتے ہیں۔