سندھ اسمبلی کا اجلاس مظلوم کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعا
کراچی (نیوز رپورٹر) سند ھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں مظلوم کشمیری عوام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ارکان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں خواتین اور بچے یتیم ہو رہے ہیں،کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی کے لئے دعا ضروری ہے ۔