
اےوان بالا کے اجلاس مےں ڈپٹی چےئرمےن نے ہدایت کی پی ایم ڈی سی کا بل محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد ایوان میں لے کر آئیں، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کا جو بل ہے اس پر ہماری حکومت نے بہت زیادہ محنت کی، معیار پر ہم کسی طرح کمپرومائز نہیں کر سکتے، صحت کی کمیٹی کے چیئرمین کو تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دی گئی۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ہمایوں مہمند نے ایوان کو بتایا کہ بہت اہم بل ہے، اس کو وقت دیا جائے تاکہ ہم آرام سے اس پر بحث کریں، یہ چیزیں دو دن کی نہیں ہیں اس میں بڑے سٹیک ہولڈرز ملوث ہیں، ان لوگوں کو سننا چاہیے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کے فوراً بعد بل ایوان میں لائیں۔
پارلیمنٹ کی ڈائری