پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے درخواستیں طلب کرلیں
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کی تین نشستوں سمیت قومی اسمبلی کی نو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے درخواستیں طلب کرلیں جو پی ٹی آئی استعفوں کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں اور جس کے لیے الیکشن کمیشن نے بدھ 10 اگست سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جن 9نشستوں پر 25 ستمبر کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں این اے 22 مردان III، این اے 24 چارسدہ II، این اے 31 پشاورV، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد- VIII، NA-118 ننکانہ صاحب-II، NA-237 ملیر-II، NA-239 کورنگی کراچی-1 اور NA-246 کراچی جنوبی-1۔پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام بھیجیں اور پی پی پی پی کے حق میں 40ہزار روپے کا بنک ڈرافٹ جمع کرائیں جو پارٹی سیکرٹریٹ ہاو س 1، گلی 85، G-6/4، اسلام آباد پیر 8 اگست تک پہنچ جائیں۔