ظلم کے سامنے ڈٹ جانا یہی اسوہ¿ حسینیؓ ہے:عرفان شاہ مشہدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں مگر انسان حق پر ڈٹ جائے اور ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینیؓ ہے۔ نواسہ¿ رسول سیدنا امام حسینؓ نے یزید کی بیعت کو مسترد کرکے دنیا کو یہ پیغام دیا شریعت محمدی سے جو بھی روگردانی کرے اس کے سامنے ڈٹ جاو¿۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہل سنت لاہور کے زیر اہتمام امام حسینؓ کی یاد میں منعقد ایک جلسے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یزید یہ سمجھتا تھا کہ امام عالی مقام اور آپ کے ساتھیوں کو ختم کرکے وہ آرام سے حکومت کرے گا اور اپنے مزموم مقاصد حاصل کرلے گامگر نواسہ¿ رسول اور آپ کے جانثار ساتھیوں نے یہ ثابت کر دیا کہ دین مصطفی کیلئے کسی ظالم جابر وفاسق سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ امام عالی مقام کم وسائل و افراد کے باوجود طاقتور یزیدی لشکر سے ٹکرا گئے اور رہتی دنیا تک یزید ویزیدی نظام کو نشان عبرت دیااور دنیا پر واضح کر دیا کہ حق والے تھوڑے بھی ہوں تو بھی لشکروں پر بھاری ہیں۔ جلسے سے حکیم سرور قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔