پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ میں داخلوں کیلئے یو ایس اے ٹی لازمی قرار دےدیا
لاہور(سپیشل رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی نے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کاانڈر گرسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی) لازمی قرار دے دیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام یو ایس اے ٹی انٹری ٹیسٹ میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 اگست2022ءہے۔ پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند طلباو¿ طالبات متعلقہ ٹیسٹ امتحان لازمی دیں۔