حضرت عمر ؓکی خلافت ،حضرت حسین ؓ کی قربانی مشعل راہ ہیں:مولانا امجد خان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مراد رسول حضرت عمر ؓ کا دور خلافت اور حضرت حسین ؓ کی قربانی اہل اسلام کیلئے مشعل راہ ہے۔ تمام صحابہ و اہل بیت منارہ نور ہیں۔ باطل قوتوں کے خلاف شہدائے اسلام کے جذبہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔یہ باتیں جامعہ رحمانیہ میں گزشتہ روز اجتماع سے جے یوآئی کے رہنماءاور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ اور حضرت حسینؓ کا نام امت میں وحدت کی علامت ہے۔حضرت عمر فاروقؓ مراد رسول اور حضرت حسینؓ محبت رسول ہیں۔ شہدائے اسلام کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئی۔تاریخ اسلام شہید مسجد نبوی وشہید کربلا کے بغیر نامکمل ہے۔ان تعلیمات پر عمل کرنے سے مسلمان دنیا و آخرت میں کا میاب ہوسکتے ہیں۔ دنیا دین اسلام کے سازشوں میں مصروف ہیں انکا مقابلہ پیغام فاروقی وحسینی سے کیا جاسکتا ہے۔ شہداءاسلام کی عظیم قربانیوں کی بدولت دین اسلام محفوظ ہے اور محفوظ رہے گا۔مولانا محمد امجد خان اور دیگر علماءمولانا نعیم الدین،مولانا نعیم الدین ،مفتی عںدالحفیظ،مفتی شمس الحق،مفتی بشیر یوسفزئی ،قاری امجد سعید،حافظ نصیر احرار،حافظ غضنفر عزیز ،مفتی سیف اللہ،مفتی عقیل احمد،قاری منظور چترالی،قاری عبدالصمد اور دیگر نے کہا کہ صحابہ و اہل بیت سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔ خاتون جنت کے صاحبزادے جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔