اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے شکر گزار ہیں: ڈاکٹر طارق کلیم
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے مختلف کالجوں کے 817 اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر طارق کلیم نے کہا ہے کہ شفاف طریقے سے ترقی اور بغیر سفارش کے پسندیدہ جگہوں پر تعیناتی پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے شکر گزار ہیں۔ امید ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کالج اساتذہ کی ترقی کیلئے ٹائم سکیل کا فارمولا نافذ کر کے ہمارے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔