کامن ویلتھ گیمزریسلنگ‘انعام بٹ نے چاندی ‘عنایت نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے میڈلز جیتنے کی تعداد تین ہوگئی۔ قومی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں سکاٹش پلیئر کو ہرا کر برونز میڈل اپنے نام کیا ہے۔کوارٹر فائنل میں عنایت اللہ نے نائیجیریا کے اماس ڈینئل 4-0 سے شکست دی تھی جبکہ انہیں سیمی فائنل میں شکست ہوئی۔واضح رہے کہ ریسلرعنایت اللہ مالٹا کے ایڈم ویلا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔پاکستان کے ریسلر انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ۔ انعام بٹ کو تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلہ کے دوران پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوںنے انعام بٹ کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔ پاکستان کے میڈلز کی تعداد ایک گولڈ اور دوکانسی سمیت تین ہو گئی ہے۔