اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی تائیوان کے حوالے سے قرارداد 2758 کی پاسداری کرتی ہے:صدر
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی(یو این جی اے) کے 76ویں سیشن کے صدرعبداللہ شاہد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جنرل اسمبلی قرارداد 2758 کی پاسداری کرتی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے پر اپنے ردعمل میں یو این جی اے کے صدر نے شِنہوا کو ای میل کے ذریعے دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیالات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خیالات سے ہم آہنگ ہیں۔یو این جی اے کے دفتر نے کہا جنرل اسمبلی اس معاملے پر متعلقہ قرارداد کی پاسداری کرے گی اور یہ کہ قرار داد 2758 کی رو سے عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کو اقوام متحدہ میں چین کا واحد جائز نمائندہ تسلیم کیا گیا ہے۔ایسے وقت میں جب پیلوسی کے تائیوان کے دورے سے تنا پیدا ہوا ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روزعالمی ادارے کی ون چائنہ پالیسی کی توثیق کی تھی۔