یوکرائن کی بندرگاہوں سے اناج سے لدے 3بحری جہاز روانہ
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت قائم مشترکہ رابطہ دفتر نے اناج کے تین جہازوں کو یوکرین کی بندرگاہوں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ تینوں بحری جہاز 58,000 ٹن سے زیادہ مکئی لے کر جا رہے ہیں۔ ان کی منزلیں ترکی، آئرلینڈ اور برطانیہ ہیں۔جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر نے گذشتہ فروری سے یوکرین کی بندرگاہوں میں پھنسے تجارتی جہازوں کی اپنی پہلے سے طے شدہ منزلوں کے لیے روانہ ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان جہازوں کو چھوڑنے سے دوسرے بحری جہازوں کو عالمی منڈیوں تک خوراک پہنچنے اور لے جانے کی اجازت ہوگی۔