صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی،بھکر،چکوال، جہلم ،راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آندھی اور بارش ہوئی۔ آندھی کے باعث دیواریں گر گئیں ،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ،آندھی اوربارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ مختلف گلی اور محلوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024