سیاح فیملی سے جھگڑا کرنے، ہراساں کرنے اور ہنگامہ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مری پنڈی پوائنٹ پرنجی ٹرانسپورٹ کے عملہ کی سیاحوں سے لڑائی جھگڑے، گالم گلوچ اور ہراساں کرنے کے واقعہ کا سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے حکم دیاجس پر مری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سیاح فیملی سے جھگڑا کرنے، ہراساں کرنے اور سڑک پر ہنگامہ کرنے والے 2 ملزموں حارث اور تیمور کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم حارث لوکل ٹرانسپورٹ کا ڈرائیور اور تیمور اس کا ساتھی ہے،سیاح فیملی کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ نہ کرنے پر مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔