امریکہ کے وزیر صحت ایلکس آزر نے چند روز بعد تائیوان کے سرکاری دورے کا اعلان کیا ہے تاہم دورے سے قبل ہی چین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان سے سفارتی تعلقات بڑھانے سے گریز کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وزیر صحت کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں وسعت کے علاوہ عالمی وبا سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر صحت نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تائیوان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔دورے کے دوران امریکی وزیر صحت تائیوان کے حکام سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے میڈیکل آلات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔یہ امریکی حکومت میں شامل کسی بھی اہم وزیر کا 1979 کے بعد تائیوان کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ چند روز میں یہ دورہ متوقع ہے۔چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ تائیوان، امریکہ اور چین کے تعلقات میں ایک اہم اور حساس حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی تائیوان کے ساتھ تمام سفارتی اور سرکاری رابطے ترک کر دے تاکہ چین اور امریکہ کے تعلقات مزید خراب نہ ہوں۔وینگ وینبن نے کہا کہ چینی وزارتِ خارجہ نے اس معاملے پر امریکی حکام کو اپنا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024