آئن مورگن نے آئرلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے شاندار سنچری بنا ڈالی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز آئن مورگن نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی ،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 14 ویں سنچری ہے۔ انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر کے ساڑھے سات ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ سائوتھمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آئن مورگن نے آئرش بائولرز کی خوب دھلائی کی اور سنچری سکور کی۔