سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کی وزارت جزائر فرسان کے خوبصورت ساحلی علاقوں کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت کے 'میپ' میں شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق شہزادہ بدر بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرزمین خوبصورت قدرتی اور ثقافتی و تاریخی مقامات سے مالا مال ہے اور ہم مملکت کے ایسے تمام علاقوں کو یونیسکو میں رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کریں گے جو اپنے قدرتی، تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی اہمیت کے حامل ہیں۔واضح رہے کہ جزائر فرسان بحر احمر کے جنوب مشرق میں واقع اور جازان کے ساحل سے 42 کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔ جزائر فرسان 84 جزائر کا مجموعہ ہے جن کا مجموعی رقبہ 5408 مربع کلو میٹر ہے۔جزائر فرسان کے ساحلی علاقوں پر پہاڑی سلسلے ان کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتے ہیں۔ان جزائر کے ساحلوں پر موجود سفید چمکدار ریت، انواع اقسام کی آبی حیات اور جزائر کی سطح پر موجود سبزہ اس کی دلکشی اور خوبصورتی میں اور بھی اضافہ کرتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024