یوم استحصال کے موقع پر ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب
لاہور (پ ر) سفیر پاکستان غلام دستگیر نے تقریب کی صدارت کی اس تقریب میں کشمیریوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی برادری نے شرکت کی اس تقریب کے دوران ایک نغمہ پیش کیا گیا جس پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عکاسی کی گئی تھی اس تقریب کے دوران یوم استحصال کے حوالے سے صدر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کشمیر کے دلیر لوگوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور حق خود ارادیت کیلئے بہادرانہ جدوجہد کو سراہا انہوں نے پانچ اگست 2019ء میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور عالمی وبا امور کے باوجود خوراک اور طبی سامان کی فراہمی پر پابندی سمیت کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر مسلسل ایک سال طویل فوجی محاصرے اور کریک ڈاؤن مواصلات بلیک آؤٹ اور سخت پابندیوں کی مذمت کی۔