Waqt News
Friday | January 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • وزیراعظم عوام کے پیسے کسی کو معاف نہیں کرسکتے: فواد چوہدری
  • سعودی محکمہ موسمیات کا کئی علاقوں میں گرد آلو ہواﺅں کا الرٹ جاری
  • یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھلیں گے: سعید غنی
  • امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا
  • صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

خواجہ عبدالکریم قاصف مرحوم ۔تحریک پاکستان کے عظیم کارکن

Aug 06, 2020 10:47 AM, August 06, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خواجہ عبدالکریم قاصف مرحوم ۔تحریک پاکستان کے عظیم کارکن

سر پر جناح کیپ‘ صاف ستھرے کپڑے پہنے‘ عینک لگی ہوئی‘ نگاہیں نیچی‘ چال ایسی کہ چیونٹی کو بھی تکلیف نہ ہو‘ بغل میں اخبارات دبائے ‘ کسی گہری سوچ میں گم یہ وہ دلآویز شخصیت تھی جس کا نام خواجہ عبدالکریم قاصف ہے۔ جو 6 اگست 1985ء کو ہم سے جدا ہوئے اور خالق حقیقی سے جا ملے خواجہ صاحب انتہائی منکسرالمزاج‘ بااخلاق اور رواداری کی ایک مثال تھے۔ 

خواجہ صاحب کہنے کو ایک فرد تھے مگر اپنی ذات میں ایک انجمن تھے وہ بیک وقت اپنے علاقے کی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین‘ میونسپل کونسلر‘ سماجی کارکن‘ کہنہ مشق صحافی‘ اپنے اخبار ’’ملتان کرانیکل‘‘ کے مدیر اور مالک تھے۔ آپ کے ذاتی تعلقات یکساں طورپر گیلانی‘ قریشی‘ قریشی‘ گردیزی اور خاکوانی خاندانوں سے تھے۔ تاہم گیلانی خاندان سے آپ کے تعلقات عقیدت مندانہ تھے۔

اورنگی ٹاون ‘ چھت سے گر کر  33سالہ نوجوان جاں بحق

 مشہور و معروف صحافی اور مسلم لیگی میاں محمد شفیع (م ۔ ش) سے آپ کے دیرینہ دوستانہ مراسم تھے ایک دفعہ مسلم لیگ کی ہائی کمان نے فیصلہ کیا کہ مسلم لیگی حضرات کا ایک وفد اس وقت کے مشرقی پاکستان بھیجا جائے۔ ڈھاکہ میں مسلم لیگی کانفرنس کا انعقاد تھا چونکہ قاصف موصوف پنجاب کے صوبائی رکن تھے اس لئے آپ کو بھی منتخب کیا گیا اس وفد کے شرکاء میں ملتان سے مخدوم ولایت حسین گیلانی کو بھی مدعو کیا گیا تھا مخدوم صاحب کی دلی خواہش تھی کہ قاصف موصوف ان کے ساتھ شریک سفر ہوں۔ قاصف صاحب کسی کام کے سلسلے میں لاہور جا رہے تھے ازراہ کرم مجھے بھی ساتھ لیا۔ لاہور میں محترم م۔ ش سے شرف ملاقات حاصل ہوا۔ حسن اتفاق سے م۔ ش کو بھی ڈھاکہ کانفرنس میں شرکت کے لئے مدعو کیا جا چکا تھا۔ دوران گفتگو ڈھاکہ کانفرنس میں شرکت  کا ذکر آیا۔ م۔ ش نے فرمایا کہ وہ ڈھاکہ نہیں جا رہے اور نہ ہی قاصف صاحب کو جانے دیں گے میاں صاحب نے میز کی دراز سے اخبار نکالا جس کی ایک خبر ہولناک تھی کہ ہوائی جہاز کو زبردست حادثہ ۔ کتنے افراد جاں بحق (تعداد یاد نہیں ہے) میاں صاحب نے فرمایا  قاصف صاحب ! اہل ملتان کو ابھی آپ کی بہت ضرورت ہے اور آپ کی زندگی اس اجلاس سے بہت قیمتی ہے اور اہم ہے میں آپ کو نہیں جانے دوں گا۔ ادھر انجمن فدایان اسلام کے صدر سید زین العابدین شاہ گیلانی نے بھی  قاصف صاحب کو جانے سے روک دیا کیونکہ ان دنوں انجمن فدایان اسلام کافی فعال تھی اور  قاصف صاحب اس انجمن کے جنرل سیکرٹری تھے۔ انجام کار  قاصف صاحب ڈھاکہ نہ جا سکے۔ 

  احتساب کا عمل مایوس کن قوم کی لوٹی رقم واپس نہ آسکی‘ثروت اعجازقادری 

 قاصف صاحب نے نوعمری میں ہی سیاست کی خار زار وادی میں قدم رکھا۔ آپ اپنی شعلہ نوائی سے ملتان کے مسلم نوجوانوں کو آنے والے وقت کے لئے ذہنی طورپر تیار کر رہے تھے تاکہ فرنگی اور ہندو سامراج کی مسلم لیگ کے خلاف شاطرانہ چالوں کو بے نقاب کر کے تحریک پاکستان کی راہ ہموار ہو سکے۔ فرنگی نے ہندو سامراج سے ساز باز کر کے  قاصف صاحب کو نو ماہ کے لئے لاہور جیل میں بند کر دیا جب آپ رہا ہو کر ملتان واپس آئے تو انجمن فدایان اسلام کے جوانوں اور اہل ملتان نے عموماً سید زین العابدین شاہ صاحب کے زیر قیادت ایک مثالی استقبالیہ جلوس ترتیب دیا اور  قاصف صاحب کو اس جلوس کا دولہا بنا کر باغ میں عام خاص لے گئے۔ وہاں آپ کو اہل ملتان کی طرف سے ایک تمغہ اور مرصع تلوار پیش کی گئی۔ سید زین العابدین شاہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان نے ملتان کی لاج رکھ دی اس موقع پر قاصف صاحب نے بھی خطاب کیا جس میں ہندوؤں کی مکارانہ ذہنیت اور سامراج کی شاطرانہ چالوں کو بے نقاب کرنے میں کسی ہچکچاہٹ سے کام نہ لیا سامراج کی مشاورت سے اس وقت کے انگریز ڈپٹی کمشنر نے آپ کو سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلستان بھیجنے کی پیش کش (Offer) کی مگر آپ نے اس سیاسی رشوت کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

جناح اسپتال کے ملازمین کا  اپ گریڈیشن اور پرموشن کا مطالبہ

خواجہ عبدالکریم قاصف کا شمار ملتان میں کل ہند مسلم لیگ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ آپ ملتان میں مسلم لیگ کے پہلے سیکرٹری جنرل چنے گئے۔ 

آپ کا دلی لگاؤ گیلانی خاندان سے تھا آپ اس خاندان کی چلتی پھرتی تاریخ تھے۔ آپ سے زیادہ اس خاندان کی خدمات کے بارے میں شاید ہی کوئی اور جانتا ہو۔ ایک مرتبہ مخدوم سید ولایت حسین گیلانی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ بورڈ کی حیثیت سے قاصف صاحب کو ڈسٹرکٹ بورڈ میں پبلک ریلیشنز آفیسر  (PRO) کی اسامی کی پیشکش کی مگر آپ نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ مجھے گیلانی خاندان سے عقیدت ضرور ہے مگر میں ان کی ملازمت نہیں کر سکتا۔  قاصف صاحب نے اپنی درویشی اور انا کو قائم رکھا جو تادم زیست آپ کا طرہ امتیاز رہی شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے ایسے لوگوں کے لئے کہا تھا۔ 

فوڈ ڈلیوری کی آڑ میںلوٹ مار کی ویڈیومنظرعام پر آگئی

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا 

 قاصف موصوف ہمیشہ بلاامتیاز لوگوں کی خدمت کے لئے کمربستہ رہتے۔ سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں ان کے کام کرانے کے لئے متعلقہ دفتر میں پیدل تشریف لے جاتے کسی کو کرایہ رکشہ و تانگہ کے لئے زیر بار نہ کرتے۔ تشکیل پاکستان کے بعد آپ نے ایک پائی کا مفاد نہ اٹھایا۔ وہی سفید پوشی اور درویشی جو پہلے تھی وہی اس انداز سے آخر تک قائم رہی۔ آپ نے تمام زندگی اپنے چھوٹے سے مکان میں بسر کی اور یہاں سے ہی آپ کا جسد خاکی اٹھایا گیا۔ آپ چاہتے تو وہ بھی اپنا شمار امیر کبیر حضرات میں کروا سکتے کیونکہ اس وقت آپ نے مختلف لوگوں کو راشن ڈپو دلوائے مگر خود چینی بازار سے خرید کر ضرورت پوری کرتے۔ ان کی صاف ستھری سیاست اور بے داغ کردار پر کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ آپ نے زندگی بھر کسی سے مالی معاونت قبول نہ کی اگر ایسا کرتے تو ان کا انگریزی اخبار ’’ملتان کرانیکل‘‘ جو نامساعد حالات کا شکار رہا بند نہ ہوتا۔ 

پاکستان میں کینسر کی شرح میں ہولناک اضافہ 

 قاصف موصوف نے بابائے قوم حضرت قائداعظمؒ اور مسلم لیگ کا پیغام اپنی تقاریر اور صحافت کے ذریعے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بنایا یہی دھڑکن جو نوحہ بن کر کانوں میں گونجا وہ نعرہ تھا ’’پاکستان جو بن کر رہا‘‘ 

حکومت پنجاب نے  قاصف موصوف کی تحریک پاکستان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف پر انہیں ان کی وفات کے بعد گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا جسے مرحوم کے صاحبزادے سلیم رضا آصف نے اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب میاں غلام حیدر وائیں کے دست مبارک سے ایک تقریب میں وصول کیا۔ کتنا اچھا ہوتا کہ یہ میڈل مرحوم اپنی زندگی میں ہی وصول کرتے مگر کیا کیا جائے۔ دنیا کی یہی ریت ہے کہ مرنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ مرنے والا کس قدر و قیمتی کا انسان تھا۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان اور اسکے ہمسایوں کے ...

    Jan 12, 2021 | 20:16
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • فاف ڈوپلیسی پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے ...

    Jan 21, 2021 | 14:27
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سعودی محکمہ موسمیات کا کئی علاقوں میں گرد آلو ہواﺅں کا الرٹ ...

    Jan 22, 2021 | 15:40
  • امریکی صدر جوبائیڈن نے کوویڈ ایکشن پلان کا اعلان کر دیا

    Jan 22, 2021 | 15:27
  • صدر پیوٹن1.37ارب ڈالر محل کے مالک ہیں، روسی اپوزیشن لیڈر

    Jan 22, 2021 | 15:16
  • ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ...

    Jan 22, 2021 | 15:00
  • لندن کی بسوں کوعارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا

    Jan 22, 2021 | 14:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  •  پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور ...

    Jan 22, 2021
  • غیر ملکی امداد اور اندرونی فساد، شیخ رشید کی غیر ...

    Jan 21, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • 1

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 2

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 3

    وزیر اعلیٰ کا ساہیوال ڈویژن  کیلئے بڑا ترقیاتی پیکیج

  • 4

    اس کیس کا چھ سال تک فیصلہ نہ ہونے سے ہی مخالفانہ سیاست کو ہوا ملی ہے

  • 5

    سی پیک صحیح سمت کی جانب گامزن

  • 1

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • ’’نئی امریکی حکومت سے وابستہ توقعات‘‘

    Jan 22, 2021
  • ایک سابق بیورکریٹ کی حسرت ِ ناکام اور حکیم محمد ...

    Jan 22, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 22, 2021
  • حقیقی جمہوریت کے علمبردار 

    Jan 22, 2021
  • مٹکے سے دریا کی کہانی 

    Jan 22, 2021
  • سلمیٰ ہمایوں کا بطور صدر بہبود ایسوسی ایشن انتخاب

    Jan 22, 2021
  • ’’خواتین -eکامرس کے میدان میں سرگرم‘‘

    Jan 22, 2021
  • وعدے کیا ہوئے 

    Jan 22, 2021
  • عمران خان کا مناظرے کا چیلنج

    Jan 22, 2021
  • 1

      سیاسی راستے

  • 2

     محصورین بنگلہ دیش کے لئے ہر ممکن مدد کا قدم اٹھائیں

  • 3

    نام کتاب: گائوں سے پارلیمنٹ تک

  • 4

    ریلوے حکام توجہ دیں 

  • 5

    کوڑے پھینک رہے ہیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دعوت وتربیت 

  • 2

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 3

    جذبہء محبت

  • 4

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 5

    صبر 

  • 1

    اعتماد

  • 2

    اشتیاق نگاہیں

  • 3

    عوام 

  • 4

    ثقافت

  • 5

    دنیا 

  • 1

    گنگا

  • 2

    ارمغانِ حجاز

  • 3

    مایوسی 

  • 4

    انقلاب

  • 5

    اسلام 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    جوبائیڈن نے پہلے ہی روز امریکی سرجن جنرل ایڈمز سے استعفی طلب کرلیا

  • 2

    نادرا کی مدد سے وراثتی سرٹیفکیٹس کا 15 دن میں اجرا خوش آئند ہے. وزیراعظم

  • 3

    جسٹس (ر)عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر

  • 4

    وفاقی حکومت کا بجلی فی یونٹ ایک روپیہ پچانوے پیسے مہنگی کرنے کا اعلان

  • 5

    خیبرپختونخوا حکومت کا بچوں سے زیادتی کرنے والے افراد کے خلاف قانون تیار، سزائے ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group