پولیس کے شہداء کا دن ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس کا مقصد ان پولیس کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پولیس فورس کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار پولیس یادگار شہدا ء پر گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ امن کیلئے جان دینے والے بیٹوں پرقوم کو فخر ہے۔ یہی پولیس والے ہیں جو ضرورت کے وقت سب سے پہلے مدد کیلئے پہنچتے‘ ہر پکار کا جرأت و جوانمردی سے جواب دیتے اور فرائض کی بجا آوری کے دوران جان تک قربان کر دیتے ہیں۔ پولیس کے عمومی رویئے پر تنقید ہوتی ہے۔ ایسے رویوں کا سبب اس ادارے میں موجود ناپسندیدہ عناصر ہیں جو قانون کے تحفظ پر اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں مگر ہر پولیس اہلکار ایسا نہیں ہے۔ پولیس میں ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر جان نچھاور کرنے والے موجود ہیں۔ ہیروز کے لواحقین بھی عزت ومنزلت کے حقدار ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024