مکرمی! گزشتہ روز پانچ اگست کو اس بھارتی محاصرے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے جو اس نے پچھلے سال 5 اگست 2019ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے جبراً اپنا حصہ بنایا اور کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعہ محصور کرکے رکھ دیا۔ اس بھارتی اقدام کیخلاف گزشتہ روز دنیا بھر میں یوم استحصال منایا گیا اور پوری دنیا پاکستان اور کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہت نظر آئی۔ مگر افسوس اسکے باوجود عالمی طاقتیں ٹس سے مس نہیں ہوئیں جس سے بھارتی مظالم کے پیچھے ہنود و یہود و نصاریٰ کا مضبوط گٹھ جوڑ نظر آتا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ ہمیں زبانی کلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم اسی طرح کشمیری عوام کو انکے ساتھ ہر دم کھڑے ہونے کی طفل تسلیاں دیتے رہے تو یاد رکھنا چاہیے کہ ایک روز ہمیں اللہ کے ہاں بھی جواب دہ ہونا پڑیگا کیونکہ اللہ نے ظالم کا ہاتھ روکنے کا حکم دیا ہے۔ اور بھارت کا ظالم ہاتھ بیان بازی سے نہیں‘ تلوار بازی سے ہی کاٹنا ہوگا۔ (ڈاکٹر سلیم اختر)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024