گزشتہ مالی سال 2018-19 کے دوران بینکوں کی جانب سے زرعی شعبہ کو 1.174 کھرب روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔ دوران سال زرعی قرضہ سے 40 لاکھ کاشتکاروں نے استفادہ کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کیلئے زرعی قرضہ جات کے اجرا کا ہدف 1.25 کھرب روپے مقرر کیا گیا تھا اور دوران سال بینکوں کی جانب سے شعبہ کو ہدف کے 94 فیصد کے مساوی قرضے جاری کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18 کے دوران زرعی شعبہ کو 972.6 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کو ریکارڈ قرصے فراہم کئے گئے ہیں جو مالی سال 2017-18 کے مقابلہ میں 201.4 ارب روپے کے زائد قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق جون 2019 کے اختتام پر زرعی شعبہ کے واجب الادا قرضے 20 فیصد کے اضافہ سے 562.4 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں جبکہ جون 2018ے اختتام پر زرعی شعبہ کے واجب الادا قرضوں کا حجم 469.4 ارب روپے تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرعی شعبہ کے واجب الادا قرضوں کے حجم میں 93 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024