سعودی عرب میں جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے سرکاری اور نجی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے اپنے تمام انشورنس پالیسی ہولڈرز کو سوشل سیکورٹی میں ترامیم کے حوالے سے شاہی فرمان کے اجرا سے آگاہ کر دیا ہے۔ یہ ترامیم یکم ذوالحجہ 1440 ہجری مطابق 2 اگست 2019 سے نافذ العمل ہو گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق نئی ترامیم کے بعد مملکت میں مرد اور عورت دونوں کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال ہو گئی ہے۔ اس سے قبل سعودی خواتین 55 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے کر پینشن کا استحقاق حاصل کر لیتی تھیں۔ اس کے نتیجے میں مملکت میں روزگار کی منڈی میں خواتین کی شرکت کمزور رہتی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024