صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بارپھر کہا ہے کہ پاکستان کشمیرکے عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے جدوجہد آزادی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں جورائیگاں نہیں جائیں گی۔