مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے:رانا تنویر حسین
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ ن کے نائب صدور رانا تنویر حسین اور انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر دیا ہے،امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر بڑے شادیانے بجائے جارہے ہیں، اب کس چیز پرثالثی ہو گی، یہ بڑے اہم سوالات ہیںحکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،آج کے سنجیدہ دن بھی حکومت نے قومی اسمبلی سے فرار بہتر سمجھا ،بھارت نے مقبوضہ وزیر اعظم پارلیمنٹ آکر قوم کو خود بتائیں ، کشمیر کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔رانا تنویر حسین نے کہا کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کیا ہوا ہے ، وہاں کے رہنمائوں کو نظر بند کیا ہوا ہے ، سیاحوں کو وہاں سے نکالا گیا ہے ، اس پر ہم نے قومی اسمبلی میں بات کرنی تھی، افسوس کا مقام ہے کہ اعلی ترین ادارے میں آج بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینیئر خرم دستگیر نے کہا کہ آج اسمبلی میں اپوزیشن اس عزم کے ساتھ آئی تھی کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے لیکن جب ہم ایوان میں پہنچے تو دکھ کی بات ہے کہ آج کے سنجیدہ دن بھی حکومت نے قومی اسمبلی سے فرار بہتر سمجھا،