قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر رانا تنویر‘ خرم دستگیر کا ’’اظہار ناراضی‘‘
مسلم لیگ ن کے نائب صدور رانا تنویر حسین اور انجینئر خرم دستگیر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر شدید رد عمل کا اظہا ر کیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کر دیا گیا ہے،امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر شادیانے بجائے جارہے ہیں، اب کس چیز پرثالثی ہو گی، یہ بڑے اہم سوالات ہیںحکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،آج کے’’ سنجیدہ دن‘‘ بھی حکومت نے قومی اسمبلی سے راہ فرار اختیار کر لی ، وزیر اعظم کو قومی اسمبلی میں آکر قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے ، کشمیر کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں ، اس پر ہم نے قومی اسمبلی میں بات کرنی تھی، افسوس کا مقام ہے کہ اعلی ترین ادارے میں آج بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اجلاس ملتوی کر دیا گیا انجینیئر خرم دستگیر نے کہا کہ آج اسمبلی میں اپوزیشن اس عزم کے ساتھ آئی تھی کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے لیکن جب ہم ایوان میں پہنچے تو دکھ کی بات ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا خارجہ پالیسی کے بارے میں بڑے سوالات ہیں ، وزیراعظم کرکٹ میچوں کی کامیابی پر ٹویٹ کرتے ہیں لیکن اس معاملے پر ان کا کوئی ٹویٹ نہیں آیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے وقفے وقفے کے ساتھ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔