ممتاز سماجی کاروباری شخصیات فرح خان اور میرو حیات نے آج اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکبا د دی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان اور پارٹی کی قیادت پر اعتماد کااظہار بھی کیا۔اس موقع پر میرو حیات اور فرح خان نے کہاکہ عمران خان ملک کو موجودہ مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کوکاروبار دوست ملک بنانے کے حوالے سے عمران خان کے نصب العین کو بھی سراہا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے فرح خان اور میرو حیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024