پی ٹی آئی رہنما اسد عمر   کی حالت بہت بہتر ، ہسپتال سے ڈسچارج

Aug 06, 2018 | 10:54

ویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گرکر زخمی ہوگئے . کمر میں تکلیف کے باعثہسپتال  منتقل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کے سنیئررہنما اسد عمر نواحی گاؤں میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لیے گئے، مقامی روایت کے مطابق انہیں گھوڑے پر بیٹھایا جارہا تھا۔

جس دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور وہ گرکر زخمی ہوگئے، پارٹی کارکنان نے انہیں ہسپتال  منتقل کیا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی کمر میں چوٹ آئی ہے۔ اسد عمر پہلے ہی کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اس پر یہ چوٹ ان کے لیے مزید مشکل کا باعث بن گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  اب اسد عمر   کی حالت بہت بہتر ہے ۔ ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیاہے۔اور  ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں