سیالکوٹ: دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کے بہائو میں اضافہ

Aug 06, 2018

سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کے پانی میں ہیڈمرالہ کے مقام پر اضافہ ہوا، پانی کی آمد بڑھ کر 64ہزار دو سو اکتیس کیوسک تک پہنچ گئی۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دو دیگر دریائوں مناورتوی کے ایک ہزار نو سو چھ کیوسک پانی اور دریائے جموں توی کے چار ہزار آٹھ سو چارکیوسک پانی دریائے چناب میں شامل ہونے سے دریائے چناب کے مجموعی پانی کی آمد سات ہزار نو سواکتالیس کیوسک ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب سے ہیڈمرالہ کے مقام پر نکلنے والی نہر اپرچناب میں تیرہ ہزار چار سو چالیس کیوسک پانی اور نہر مرالہ راوی لنک میں بیس ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا جس سے سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع کی لاکھوں ایکٹر زرعی اراضی سیراب کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں