وہاڑی: ڈاکٹرز و عملہ کی غفلت‘ بچہ جاں بحق‘ زچہ کی حالت نازک

Aug 06, 2018

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی ) ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے بچہ ماں کے پیٹ میں ہی جانبحق ہوگیا۔خاتون کی حالت بھی تشویشناک نواحی علاقہ 192ای بی سے آئی ہوئی خاتون سلمی بی بی 12گھنٹوں سے ہسپتال میں دھکے کھاتی رہی لیکن کسی مسیحا کو ترس نہ آیااور بچہ پیٹ میں جانبحق ہونے کی وجہ سے خاتون کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ ورثاء نے ایمرجنسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی گیٹ بند کردیاہے۔مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ معاملہ کی انکوائری کررہے ہیں جو بھی ذمہ دار ہوا اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بچہ جاں بحق

مزیدخبریں