اوباما نے اسرائیلی کو آئرن ڈوم میزائل دیفنس سسٹم کیلئے اضافی 225 ملین ڈالر دینے کے بل پر دستخط کر دیئے
وا شنگٹن(آن لائن)امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بل پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے ذریعے اسرائیل کے آئرن ڈوم نامی میزائل دیفنس سسٹم کیلئے اضافی 225 ملین ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ امریکی کانگریس نے اس حوالے سے منظوری گزشتہ ہفتے ہی دی تھی۔ یہ میزائل دفاعی نظام اسرائیلی و فلسطینی تنازعے میں مسلح کارروائیوں کی حالیہ لہر میں کافی کار آمد رہا ہے اور اسرائیل کی طرف جانے والے کئی راکٹوں کو اسی کے ذریعے ناکارہ یا فضا ہی میں تلف کر دیاگیا تھا۔