احسن خان پر گلوکار راحت فتح علی کے پانچ گانوں کی عکسبندی
لاہور( این این آئی)فلم ” عشق خدا “ میں اداکار احسن خان پر گلوکار راحت فتح علی کے پانچ گانے عکسبند کئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم انڈسٹری کی تاریخ میں احسن خان واحد اداکار ہونگے جن پر ایک فلم میں کسی گلوکار کے پانچ گانے عکسبند کئے گئے ہیں ۔ مذکورہ فلم عید الفطر ملک بھر کے 35سینماﺅں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔