بجلی اور گیس کی قلت نے ملک بھر کی انڈسٹری تباہ کر دی: آفتاب لودھی
لاہور (سٹاف رپورٹر) چیئر مین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے ایران گیس پائپ لائن کے خلاف امریکی ڈکٹیشن کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا ملک کے لیے مہلک ہو گا گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریکی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قلت نے ملک بھر کی انڈسٹری تباہ کر دی ہے اور ایران پاک گیس منصوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے اور امریکی مقاصد کے لیے پاکستانی مفادات قربان کرنا دانش مندی نہیں۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پاک چین ایران اقتصادی تلاک کے لئے کوشش کرے تو یہ دور رَس فوائد کی حامل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت سے سبق سیکھ کر جز وقتی منصوبوں کی بجائے طویل المیعاد و مقاصد کے لیے منصوبہ سازی کرے۔