سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا
پی کے سیون فور فائیو میں چار سو اڑسٹھ مسافر سوارتھے جن میں سے بیشتر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے ،سیالکوٹ سے ٹیک آف کے فورا بعد طیارے کے لینڈنگ گئیر میں خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد اسے ہنگامی طور پر کراچی ائیرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔ہنگامی لینڈنگ سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے نے اپنے تمام عملے کو الرٹ کردیا ،ایمبولینسز اور فائربرگیڈ کی گاڑیاں رن وے کے قریب پہنچا دی گئیں لیکن طیارے کو شام سات بجے بحفاظت کراچی ائیرپورٹ پراتارلیاگیا۔طیارے میں سوار مسافروں نے محفوظ لینڈنگ پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔