عید تعطیلات کے دوران سیاحوں کی 75 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں

Apr 06, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ ڈیرہ جات فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے افتتاح کر دیا گیا۔ رتہ کلاچی سٹیڈیم میں شروع ہونیو الے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ثقافتی کھیل، روایتی موسیقی ، صوبائی سیاحت و ثقافت، آثار قدیمہ کے مقامات کی معلومات اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔ڈیرہ جات میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا کی جانب سے آنے والے مہمانوں کی معلومات و آگاہی کیلئے ٹورازم انفارمیشن ڈیسک بھی لگایا گیا ہے جس میں صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بنائے گئے برائوشرز، ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے تھری ڈی نقشے رکھے گئے ہیں جبکہ آثارقدیمہ کے ڈیسک پر تاریخی مقامات کے برائوشرز اور کتابیں رکھی گئی ہیں ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے ٹورازم اتھارٹی اور محکمہ آثار قدیمہ کے ڈیسک کا دورہ کیاجہاں پر موجودخیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ڈپٹی منیجر برائے سیاحتی معلوماتی مراکزسعید خان نے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات اور پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

مزیدخبریں